ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر ادویات کی فروخت ابھی تک جاری

 ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر ادویات کی فروخت ابھی تک جاری

ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر ادویات کی فروخت ابھی تک جاری پرچی کے بغیر ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل پر پابندی لگائی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر ادویات کی فروخت پابندی کے باوجود جاری و ساری ہے ،ذرائع کے مطابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے پابندی عائد کرتے ہوئے ریجن بھر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی تھی کہ کوالیفائیڈ ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں کو سیل کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ،اور میڈیکل سٹوروں و فارمیسیوں کی انتظامیہ کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ ان کا عملہ بغیر ڈاکٹر کی پرچی کے دوائی نہ دے ،قابل تشویش امر یہ ہے کہ اس دورا ن متعدد بار یاد دہانی نوٹسز جاری کرنے کے باوجود عملی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے جس کے باعث بالخصوص نشہ آور ادویات کی فروخت کو مزید فروغ ملا اور دیگر قوائد و ضوابط نظر انداز کئے گئے ،جس پر حکومت کی جانب سے عملدرآمد بابت چشم پوشی کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں