د وجواری گرفتار تین فرار

 د وجواری گرفتار تین فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس چھاپے کے دوران د وجواری گرفتار تین فرار ہو گئے ، پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ ملت آباد میں کچھ لوگ پرچی جواء کے ذریعے سادہ لوح عوام کو لوٹ رہے ہیں جس پر ریڈ کیا گیا تو ملزمان بھاگ نکلے تاہم محمد بلال اور بشیر کو قابو کر لیا گیا۔

 جبکہ دیگر تین جن کے نام سلیم، فیصل اور عاشق علی بتائے جاتے ہیں فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے ، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے جعلی انعامی پرچیاں اور رقوم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں