غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرتھانہ سلانوالی پولیس کی کاروائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔۔۔

 گرفتار ملزم دانش انور سے پسٹل 30 بور، ملزم عرفان سے بھی پسٹل 30 بور برآمد کیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، غیر قانونی اسلحہ رکھنا، اس کی نمائش کرنا اور لیکر گھومنے پر سخت پابندی ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں