ڈاکو گن پوائنٹ پر 48ہزارنقدی و قیمتی موبائل چھین کر لے گئے

ڈاکو گن پوائنٹ پر 48ہزارنقدی و قیمتی موبائل چھین کر لے گئے

محمد جنید کے فارم اور 7جنوبی کے اظہر کی آرا مشین سے 5 لاکھ کی مشینری چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران حیدر آباد ٹاؤن کے قریب محسن علی سے دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 48ہزار روپے نقدی و قیمتی موبائل چھین کر لے گئے جبکہ 7شمالی کے اعجاز احمد،دھریمہ کے محمد بلال ،8الف جنوبی کے محمد اختر،شیر محمد والا کے محمد جنید کے فارم اور 7جنوبی کے اظہر اقبا ل کی آرا مشین سے 5 لاکھ روپے مالیت کی مشینری ،کوٹمومن میں این جی او کے تحت چلنے والے ایک سکول سے پنکھے ، وائٹ بورڈز، ٹوٹیاں، اسٹیشنری و دیگر اشیاء، 13شمالی کے نواز حسین ،موہنی روڈ سے محمد حسین ،موضع جالپ سے محمد طائف،سیٹلائٹ ٹاؤن سے ناصر خان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں