دکاندار لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکاندار کوسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے آئرن مارکیٹ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ جسکی جانب سے ممنوعہ اوقات میں دکان کھول کر سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ۔