منشیات فروش کو 20سال قید،10لاکھ جرمانے کی سزا
عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم اسحاق کو مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہو گی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج رانا تنویر نے منشیات فروش مجرم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ تھانہ روشن والا میں درج مقدمہ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسحاق کو بھاری مالیت کی پانچ کلو تین سو گرام ہیروئن سمیت گرفتار کیا تھا۔ دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم اسحاق کو بیس سال قید با مشقت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید تین ماہ قید بھگتنا ہو گی۔