شہریوں کوصاف پانی فراہمی، نئے کام شروع :ایم ڈی واسا
سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے پانی ضرورت کیمطابق استعمال ہو گا :ثاقب رضا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا ثاقب رضا سے جائیکا ہیڈکوارٹرز کے دو رکنی وفد نے ملاقات کی اور جائیکا کے واسا فیصل آباد کے اشتراک سے جاری پراجیکٹس کی پیشرفت بارے تبادلہ خیال کیا۔ڈی ایم ڈی ایڈمن شعیب رشید، ڈائریکٹر واٹر حسن مصطفیٰ چیمہ، جائیکا کنسلٹنٹ سلطان اعظم بھی موجود تھے ۔ جائیکا وفد کی قیادت ریجنل ڈائریکٹر جائیکا ہیڈکوارٹر جاپان مسٹر کاسوگی نے کی۔جائیکا کے اشتراک سے واسا فیصل آباد کے زیر انتظام واٹر سپلائی امپروومنٹ پراجیکٹ کی توسیع پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈی واسا نے کہا شہریوں کو صاف پینے کی فراہمی کیلئے جائیکا کے ٹیکنیکل اسسٹنٹس پراجیکٹ کو توسیع دی گئی تھی۔
جسکے بعد اس منصوبے کے نئے کاموں کو شروع کردیا گیا ہے جن میں واٹر سپلائی کنکشن پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب، تمام واٹر سپلائی کی ڈیجیٹلائزیشن اور بزنس امپروومنٹ شامل ہیں۔ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔پراجیکٹ کی توسیع کاکام مکمل ہونے کے بعد پینے کے پانی کے ضیاع کی روک تھام ممکن ہو گی کیونکہ سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے پانی ضرورت کے مطابق استعمال ہو گا واسا کے بزنس امپروومنٹ کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے جس سے ریونیو ریکوری میں بھی اضافہ ہو گا۔