ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
شاہ پور صدر ( نامہ نگار)ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا مقدمہ درج ۔پولیس تھانہ شاہ پور صدر سنیما چوک میں گشت کر رہی تھی کہ ایک مشکوک شخص حویلی کی طرف سے پیدل چلتا ہوا آرہا تھا۔۔۔
جو پولیس کو دیکھ کر تیز قدموں سے واپس مڑنے لگا مشکوک پا کر قابو کر لیا ۔جامع تلاشی پر ملزم کے نیفہ سے 30 بور ریولور برآمد ہوا پولیس تھانہ شاہ پور نے پسٹل قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔