نامعلوم افراد ٹرانسفامر سے قیمتی تار چوری کرکے لے گئے
شاہ پور صدر ( نامہ نگار)نامعلوم افراد ٹرانسفامر سے قیمتی تار چوری کرکے لے گئے۔ایس ڈی او وپڈا جھاوریاں حافظ احمد طارق نے تھانہ جھاوریاں میں رپورٹ درج کرائی کہ۔۔۔
ان کو ڈیرہ محمد عثمان ساہی کے قریب نصب 25 کے وی ٹرانسفارمر سے نامعلوم چور تین قیمتی کوائل چوری کرکے لے گئے ہیں ۔ایس ڈی او نے موقع چیک کیا تو واقعی کوائل موجود نہ تھی اور وہاں پر تین لوگوں کے پاوں کے نشانات موجود تھے پولیس تھانہ جھاوریاں نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔