غیر معیاری میڈیسن اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ

غیر معیاری میڈیسن اور قواعد و ضوابط  پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ

بھکر(ڈسرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر محمد ارشد وٹو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ، ڈرگ انسپکٹرز، محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز، فارمیسیز اور ادویات کی فروخت کے معیار، لائسنسنگ، ایکسپائری ادویات، غیر معیاری میڈیسن اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مختلف میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے خلاف موصول ہونے والے کیسز زیر غور آئے جبکہ ڈرگ انسپیکشن ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مجموعی طور پر 20 کیسز پیش کیے گئے جن میں سے 13 کیسز میں وارننگز جاری کی گئیں جبکہ 2 کیسز کو پراسیکیوٹ کردیا گیا۔مزید 5 کیسز کو آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں