اشتہاری کوپناہ دینے والوں پر مقدمہ درج

اشتہاری کوپناہ دینے  والوں پر مقدمہ درج

شاہ پور صدر ( نامہ نگار)مخبر کی اطلاع پر مطلوب اشتہاری پر ریڈ ملزم فرار پناہ دینے والوں پر مقدمہ درج۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ پور کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد ارشد ولد غلام حسین سکنہ خوشاب اس وقت محمد اسماعیل و محمد اشرف کے ساتھ کے سی ہوٹل خوشاب میں بیٹھ کر چائے پی رہا ہے اگر ریڈ کیا جائے تو گرفتار کیا جاسکتا ہے پولیس پارٹی نے فوراٹیم تشکیل دے کر ریڈ کیا پولیس کو آتا دیکھ کر کر اسماعیل نے ارشد کو بلند آواز میں کہا کہ چھاپہ پڑ گیا ہے ۔ بھاگو ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ شاہ پور نے اشتہاری کو پناہ دینے کے جرم میں اسماعیل اعوان و اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں