آر پی او سرگودھا ریجن کا نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ

آر پی او سرگودھا ریجن کا  نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)آر پی او سرگودھا ریجن کا ڈی پی او میانوالی کے ہمراہ ڈی پی او آفس میانوالی کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ ،آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے ہمراہ ڈی پی او آفس میانوالی کی زیرِتعمیر نئی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔

ڈی پی او میانوالی نے تعمیراتی کام کے متعلق بریفنگ دی۔ آرپی او نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی معیار اور مقررہ ٹائم لائن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی عمارت پولیس افسران کے روزمرہ امور کی بہتر انجام دہی اور شہریوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں