اساتذہ کا ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے باہر احتجاجی مظاہرہ
میانوالی (نامہ نگار)اساتذہ کا سرکاری سکولوں کی نجکاری اور پینشن قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں کے خلاف متحدہ استاذہ محاذ پنجاب کی طرف سے اساتذہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جس میں ضلع بھر سے اساتذہ نے اپنے حقوق کے لیئے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی اس موقعہ پر تنظیموں کے عہدیداران مقررین نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے تعلیمی نظام اور ملازمین دونوں متاثر ہو رہے ہیں جبکہ پینشن میں کٹوتی اور فیملی پینشن کی مدت محدود کرنا ایک ظالمانہ اقدام ہے۔ جبکہ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے اور اساتذہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار پنجاب سے بڑھا کر ملک گیر کیا جائے گا۔ اس موقعہ پر شرکاء نے نعرے بازی کی بینرز لہرائے اور پرامن طور پر منتشر ہو گئے