معمولی تلخ کلامی پر شہری کو خنجر مار کر شدید زخمی کر دیا
شاہ پور صدر (نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی پر شہری کو خنجر مار کر شدید زخمی کر دیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ٹھٹھی شاہ حسین کے رہائشی ساجد حسین شاہ نے پولیس تھانہ شاہ پور میں رپورٹ درج کرائی کہ۔۔۔
وہ حجام سے بال کٹوا کر گھر جا رہا تھا کہ دربار کے قریب اچانک ملزمان ربانی کلو اور رانا جہانگیر اچانک سامنے مسلح خنجر آگئے اور للکارنے لگے کہ آج تم کو تلخ کلامی کا مزہ چھکاتے ہیں اور قتل کی نیت سے پے در پے خنجر سے وار کرنے لگے جس سے میرا ہاتھ کان اور کندھا شدید زخمی ہوگیا شور سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے اور ملزمان کی منت سماجت کرکے جان بخشی کروائی پولیس تھانہ شاہ پور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔