کھلی کچہریاں پولیس اور عوام کے مابین رابطے کیلئے سیڑھی کا کردار ادا کرتی ہیں، ،آر پی او سرگودھا
خوشاب(نمائندہ دنیا)ریجنل پولیس آفیسرسرگودھامحمد شہزاد آصف خان نے اپنے دورہ جوہر آباد کے دوران ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پی لیگل سمیت جملہ ایس ڈی پی اوز تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے کھلی کچہری، کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی ،آر پی او سرگودھا نے شہریوں کی شکایات و مسائل کی تفصیلی سماعت کی اور انہیں فوری حل کرنے کے موقع پر موجود افسران کو احکامات جاری کیے ۔ شرکاء سے خطاب کجرتے ہوئے آر پی او محمد آصف شہزاد کا کہان تھا کہ کھلی کچہریاں پولیس اور عوام کے مابین رابطے کیلئے سیڑھی کا کردار ادا کرتی ہیں، جس سے نہ صرف عوام کو فوری انصاف ملتا ہے بلکہ پولیس عوام کے مابین فاصلے بھی ختم ہو سکتے ہیں انشاء اﷲ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے تحت شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔