سول کورٹس جوہر آباد کے 3سینئر سول ججز تبدیل

 سول کورٹس جوہر آباد کے  3سینئر سول ججز تبدیل

خوشاب(نمائندہ دنیا)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سول کورٹس جوہر آباد کے 3سینئر سول ججز کو تبدیل کر دیا۔۔۔

 اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیش جاری کر دیا گیا ، نوٹیفیکیشن کے مطابق سنئیرسول جج محمدامین شہزا د کو ڈیرہ غازیخان، سینئر سول جج قدیر حسین بٹ کوجہلم اور سینئر سول جج میڈم زرتاشیہ نواز منڈی بہاؤالدین تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ گجرات کے سول جج صابرحسین اور رحیم یار خان کے سول جج محمدمسرورعاشق کو تبدیل کر کے جوہر آباد تعینات کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں