7 جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت میں آگئے
خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں منشیات اور ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران 7اور جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت میں آگئے۔۔۔
سٹی پولیس جوہر آباد نے تین شراب فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 76لٹر دیسی شراب بر آمد کی ، نور پور تھل پولیس نے مشکوک حالت میں گھومنے والے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے کر دوران تلاشی ان سے ایک ایک تیس بور پسٹل اور پانچ گولیان بر آمد کیں مٹھہ ٹوانہ پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک خص سے تیس بور پسٹل ظ کارتوس جبکہ قائد آباد پولیس نے ایک شخص سے ایک پسٹل اور تین کارتوس بر آمد گئے ساتوں ملزمان کیخلاگ امتناع منشیات ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔