سیم نالوں ،ڈی سلٹنگ ،ڈرینوں کی صفائی کے کاموں کو تیز
صورتحال پر بروقت قابو پانے کیلئے تمام آلات فنکشنل ، ٹیمیں تشکیل
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں مون سون بارشوں کے باعث فلڈ،ہل ٹورنٹ اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا ، اجلاس میں ایکسیئن ایریگشن علی رضا اورریسکیو انچارج علی حسین نے فلڈ اور بارشوں کے باعث ندی نالوں ،نہروں ،دریاوں اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال پر بروقت قابو پانے کیلئے تمام آلات فنکشنل کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مشقوں کا سلسلہ جاری ہے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں ڈھاک ،راجڑ ،سندرال، کدھی ،حسن پور ٹوانہ سمیت تمام ایریاز کے سیم نالوں ،پلوں ویگر ایریاز میں ڈی سلٹنگ ،ڈرینوں کی صفائی کے کاموں کو تیز کر دیا گیا ہے