عیسیٰ خیل کے ہزاروں نوجوان ڈرائیونگ لائسنس نہ ملنے پر پریشان

 عیسیٰ خیل کے ہزاروں نوجوان  ڈرائیونگ لائسنس نہ ملنے پر پریشان

کمرمشانی (نمائندہ دنیا )ضلع میانوالی عیسیٰ خیل کے ہزاروں نوجوان ڈرائیونگ لائسنس نہ ملنے پر پریشان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تحصیل اور گردونواح کے ہزاروں نوجوان کئی ماہ سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

 جگہ جگہ ٹریفک اہلکار ان کوروک کر جرمانہ کرتے ہیں متاثرہ نوجوانوں کے مطابق وہ پانچ سے چھ ماہ قبل ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد تمام سرکاری فیسیں بھی جمع کرا چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود ابھی تک ان کے لائسنس پرنٹ ہو کر موصول نہیں ہوئے ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ علاقے کے متعدد نوجوان روزگار کے سلسلے میں بیرونِ ملک جانے کی تیاری کر رہے ہیں لیکن ائیرپورٹس پر اصل ڈرائیونگ لائسنس طلب کیے جانے کی وجہ سے انہیں مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں