کمرمشانی میں موٹر کار و جیپ ڈرائیونگ ٹیسٹ بند
اچانک اس سہولت کو بند کیے جانے پر اہل علاقہ میں شدید تشویش
کمرمشانی (نمائندہ دنیا )کمرمشانی میں موٹر کار و جیپ ڈرائیونگ ٹیسٹ بند، عوامی حلقوں میں تشویش، تحصیل میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے کی موبائل وین کے ذریعے موٹر کار اور جیپ کے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیے جا رہے تھے ، جس سے ہزاروں شہری مستفید ہو رہے تھے ۔ تاہم حالیہ دنوں میں اچانک اس سہولت کو بند کیے جانے پر اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔کمرمشانی تحصیل عیسیٰ خیل کا مرکزی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری اعتبار سے بھی ضلع کا اہم ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے ۔ یہاں سے روزانہ کی بنیاد پر کوئلہ، سلیکا اور قیمتی مٹی ملک کے مختلف اضلاع اور شہروں کو سپلائی کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ سمیت متعدد بڑے قصبات کے لوگ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے تھے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے سرکاری موبائل وین ہزاروں روپے کا ڈیزل خرچ کرکے کمرمشانی آتی ہے ، لیکن اس کے باوجود موٹر کار اور جیپ کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خاتمہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ اس فیصلے کے باعث نوجوانوں، ملازمت پیشہ افراد، ڈرائیورز اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں ٹیسٹ کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔اہل علاقہ نے ، آئی جی پنجاب اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمرمشانی میں موٹر کار اور جیپ کے ڈرائیونگ ٹیسٹ فوری طور پر دوبارہ بحال کیے جائیں۔