رانا شاہد محمود کوفٹ بال چمپئن شپ کے انعقاد پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

رانا شاہد محمود کوفٹ بال چمپئن شپ کے  انعقاد پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کاروباری شخصیت رانا شاہد محمود کو یونیورسٹی آف کے شعبہ سپورٹس کے لئے بہترین خدمات اور فٹ بال چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد اور اسے اسپانسر کرنے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقدہ آل پاکستان فٹ بال چمپئن شپ 2026ء کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کے ہمراہ انہیں ایوارڈ دیا۔ تقریب میں وائس چانسلر نے رانا شاہد محمود کی شعبہ سپورٹس یونیورسٹی اور تعلیمی شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یونیورسٹی میں جب بھی سپورٹس کے حوالے سے ایونٹ منعقد ہوا انہوں نے ہمیشہ اس میں بڑھ چڑھ کر تعاون کیا۔ اس موقع پر رانا شاہد محمود نے کہا کہ تعلیمی حوالے بالخصوص ہم نصابی سرگرمیوں سپورٹس کے لئے جامعہ سرگودھا کے ساتھ ہر وقت تعاون ہوگا اور ہماری ملٹی نیشنل کمپنی (ZIC)نے اس سال سرگودھا یونیورسٹی کو کھیلوں کے حوالے سے غیر معمولی فنڈز فراہم کئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ہمیں ٹورنامنٹ یا میچ آرگنائز کروانے کا کہا تو چوہدری برادر اور طیبہ آئل اینڈ جنرل موٹرز نے ہمیشہ بھرپور تعاون کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں