شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بھائی اور بھاوج سے مل کر بیوی کا سر مونڈھ ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بھائی اور بھاوج سے مل کر بیوی کو تشددکا نشانہ بناتے ہوئے اس کا سر مونڈھ ڈالا، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
پھلروان کی رہائشی تنزیلہ کی شادی سات سال قبل کوتمومن کے محمد نقاش کے ساتھ ہوئی ، جن کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا ، گزشتہ روز نقاش نے جھگڑے ے دوران طیش میں آ کر اپنے بھائی قمر اور بھاوج کوثر کے ہمراہ اپنی بیوی تنزیلہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اسے زبردستی پکڑ کر سر کے بال بھی کاٹ ڈالے ، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔