پنجاب میں گراونڈز کی میچ فیس تبدیل

پنجاب میں گراونڈز کی میچ فیس تبدیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پنجاب سپورٹس بورڈ کی طرف سے پورے پنجاب میں موجود اپنے گراونڈز کی میچ فیس کی تبدیلی کی گئی جو درج ذیل ہے جمعہ 10ہزار ،اتوار 25ہزار اور باقی ہفتوں کے دنوں میں 3ہزار ہے۔۔۔

 جبکہ سٹیڈیم کے اطراف میں موجود کرکٹ پیچ پر ماہانہ کرایہ بھی لگایا گیا ہے جو کہ 7ہزار فی کس پچ ہے جس کی تفصیل تمام کلبوں کو بھی بتائی گئی لیکن کلب اس چیز کو ماننے کو تیار نہیں۔ کلبز کو ڈسٹرکٹ سپورٹس بورڈ کی جانب سے تین نوٹس دیئے گئے لیکن تمام کلب باربار نوٹس دینے کے باوجود بھی ٹال مٹول کرتے رہیں جس پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے نوٹس پر عمل درآمد کروانے کے لیے تمام کلبز کو سیل کر دیا اور تمام کلبوں کو اپنے واجبات ادا کر کے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا کہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں