دریائے جہلم میں سینکڑوں ایکڑزمین صورتحال تشویش ناک

دریائے جہلم میں سینکڑوں ایکڑزمین صورتحال تشویش ناک

یارے والا کے قریب فلڈ بند سے دریا کے پانی کا فیصلہ 4 سو فٹ رہ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دریائے جہلم میں موضع کنڈان کے مقام پر بڑھتا ہوا زمینی کٹاؤ جہاں سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین نگل چکا ہے وہاں صورتحال باعث تشویش بن گئی ہے ،اور یارے والا کے قریب فلڈ بند سے دریا کے پانی کا فیصلہ 4 سو فٹ رہ گیا ، اس ضمن میں انسپکشن ٹیم نے جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ میں آگاہ کیا کہ دریائے جہلم کے کٹاؤ کی وجہ سے موضع کنڈان میں پہلے بھی سینکڑوں ایکڑ اراضی دریا برد ہو چکی ہے اور لوگوں کو خطیر نقصان پہنچ چکا ہے اور مزید زرعی اراضی دریا برد ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیاکہ موضع یارے والا کے قریب فلڈ بند سے دریاکے پانی کے بہاؤ کا فاصلہ 4 سو فٹ رہ گیا ہے ، کٹاؤ کے پیش نظر یہ فلڈ بند کوبھی خطرہ لاحق ہے ، لہذا ترجیح بنیادوں پر صورتحال کے تدارک کیلئے متعلقہ اداروں کو اقدامات کا پابند بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں