رقم کی واپسی کی شرط پر ایف آئی اے کا کیس واپس لینے والے شخص کو ملزم چکمہ دے گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر ہتھیائی گئی رقم کی واپسی کی شرط پر ایف آئی اے کا کیس واپس لینے والے شخص کو ملزم پھر سے چکمہ دے گیا۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ پیپلز کالونی کے رہائشی علی اصغر سے صابر حسین اور مشتاق نے سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دے کر چھ لاکھ روپے ہتھیالئے جس پر متاثرہ شخص نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروا یا تو ملزم اور اسکے ساتھیوں نے 2لاکھ روپے نقد واپس کر کے بقایا رقم کی واپسی کا وعدہ کرتے ہوئے کیس واپس لینے کی شرط رکھی۔