کنسٹریکشن آف ریونیور ریکارڈ رومز کے منصوبوں میں مبینہ گھپلے

کنسٹریکشن آف ریونیور ریکارڈ رومز کے منصوبوں میں مبینہ گھپلے

انکوائریاں کھڈے لائن،بعض آڈٹ اعتراضات دبا لئے گئے، بعض ختمشکایات بھی انجام تک نہیں پہنچ سکیں، مجموعی مالیت 1ارب 18کروڑ بتائی جاتی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں ماڈل ویلجز،فلڈ متاثرین،ضلع اور تحصیل سطح پر سرکاری عمارتوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش،بھیرہ تحصیل کمپلیکس، تحصیل آفس ساہی وال ،کنسٹریکشن اراضی ریکارڈ سنٹرز ،کمشنرز ہاؤسز،کنسٹریکشن آف ریونیور ریکارڈ رومز کے منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائریاں کھڈے لائن لگانے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق سابقہ ادوار میں شروع ہونیوالے متذکرہ منصوبوں کی چھان بین کا عمل 2023میں شروع کیا گیا تھا ان منصوبوں کی مجموعی مالیت 1ارب 18کروڑ75لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ استعمال ہونیوالے فنڈز میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں ہوئیں، جبکہ اس سلسلہ میں بعض آڈٹ اعتراضات دبا لئے گئے اور بیشتر کو لے دے کر ختم کروا دیا گیا، یہی نہیں بے ضابطگیوں کی شکایات بھی منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکیں، اور سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ ملوث ٹھیکیداروں و افسران کے اثر ورسوخ کے باعث تمام کی تمام انکوائریاں کھڈے لائن لگا دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں