آم نے آتے ہی ہوشربا قیمتوں کے ریکارڈ قائم کرنا شروع کر دیئے

 آم نے آتے ہی ہوشربا قیمتوں کے ریکارڈ قائم کرنا شروع کر دیئے

کیمیکل لگے آم کی قیمت 350روپے فی کلو ،جوغریب کی پہنچ سے بہت دور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دیگر پھلوں کے ساتھ ساتھ آم نے بھی آتے ہی ہوشربا قیمتوں کے ریکارڈ قائم کرنا شروع کر دیئے اور ان کے دام بھی غریب طبقے کی پہنچ سے دور ہیں سرگودھا میں 12سے زائداقسام کے آم اس وقت مارکیٹ میں فروخت کیلئے لائے جا چکے ہیں جن میں کچھ تو یہاں کی پیدوار ہیں جبکہ زیادہ تر دوسرے علاقوں سے منگوایا جاتا ہے ، ان اقسام میں لنگڑا،چوسا سفید،چوسا کالا،امن دسہری،انور ریٹول،سندھڑی قابل ذکر ہے ،عام مارکیٹ میں کیمیکل لگے آم کی قیمت 250سے 350روپے فی کلو ہے ،جو کہ غریب کی پہنچ سے دور ہے ،دوکانداروں کا کہنا ہے کہ آموں کی قیمتیں الگ سے نہیں بڑھائی جاتیں دیگر پھلوں کے ساتھ ہی اس کی بھی پیدوار و مانگ کے حساب سے قیمتوں کا تعین ہوتا ہے ، دیکھا جائے تو تمام پھل ہی مہنگے ہیں جیسے جیسے منڈی میں طلب و رسد تبدیل ہوتی ہے اس سے تمام پھلوں کی قیمتیں بڑھتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں