ایم ڈی واسا میانوالی کا شکایت سیل کا دورہ

ایم ڈی واسا میانوالی کا  شکایت سیل کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ایم ڈی واسا میانوالی عثمان لطیف نے شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے واسا شکایت سیل کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کی شکایات کا ازالہ محض ایک دفتری کارروائی سمجھ کر نہیں بلکہ انسانی ہمدردی اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ کیا جائے ۔دورے کے دوران ایم ڈی واسا نے شکایات کے اندراج اور ان پر ہونے والی روزمرہ کی کارروائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی اور سیوریج جیسے بنیادی مسائل شہریوں کے لیے شدید ذہنی اذیت کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جب بھی کوئی شہری شکایت لے کر آئے تو اس کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ اور اس کی پریشانی کو سمجھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں