سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہزاروں ریسٹورینٹ تباہ ، ملازمین کا روزگار خطرے میں
حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر ریسٹورینٹ کی صنعت کو بچانے سمیت کام کرنے والے ملازمین اور انکے بچوں کو فاقوں سے بھی بچانا ہو گا، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ، مالکان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے نہ صرف ہزاروں ریسٹورینٹ کی معاشی تباہی کے خطرات بلکہ ان ریسٹورنٹس پر کام کرنے والے کثیر تعداد کے ملازمین کے بیروزگار ہونے کے بھی خطرات پیدا ہو گے ،حکومت وقت کو ہنگامی بنیادوں پر ریسٹورینٹ کی صنعت کو بچانے سمیت ان پر کام کرنے والے ملازمین اور ان کے بچوں کو فاقوں سے بچنے سے بھی بچانا ہو گا۔پنجاب حکومت کی طرف سے توانائی بحران کے پیش نظر کیے جانے والے لاک ڈاؤن پر ریسٹورینٹ کا کاروبار تباہی کے دہانے جبکہ ہزاروں منسلک افراد کے بیروزگار ہونے کے خدشات پر ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن سرگودھا کی طرف سے منعقدہ ہنگامی احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے چوہدری گل شیر صدر پاکستان ریسٹورینٹ یونٹی سنٹرل پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں ہزاروں ریسٹورینٹ مالکان نے ملک کو معاشی ، اقتصادی ، بحرانوں سمیت قدرتی آفات ہوں یا امن امان کا مسلہ ہو ہمیشہ حکومت کے شانہ بشانہ ساتھ دیا ہے ۔پنجاب کے ثقافتی کھانوں کو زندہ رکھنے اور متعارف کروانے میں ریسٹورینٹ کی صنعت نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
گھٹن ،افراتفری، بیچنی ،کی اس فضا کا شکار پاکستانی شہریوں کو کھانوں سے متعلقہ بہترین سستی سہولیات کی فراہمی میں بھی ریسٹورینٹ مالکان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ،احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قدرت اﷲ بھٹی صدر ،مبین پراچہ نائب صدور ،میاں عمران نے کہا کہ سرگودھا ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن ریسٹورینٹ اونر ایسوسی ایشن ،پاکستان ریٹرینٹ یونٹی ایسوسی ایشن حکومت وقت سے بھر پور مطالبہ کرتی ہے کہ مجودہ منی لاک ڈاؤن میں فلفور نرمی کرتی ہوے ریسٹورینٹ کی صنعت سمیت اس پر کام کرنے والے ہزاروں ورکروں اور ان کے خاندانوں کو بچایا جائے ۔انہوں نے کہا کے ریسٹورینٹ مالکان توانائی بحران کے نقصان سے زیادہ ریونیو ٹیکسز حکومت پنجاب کو ادا کر رہے ہیں۔حکومت پنجاب ریسٹورینٹ پر سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہونے والے ملکی و عوامی نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر ریسٹورینٹ پر لاگو لاک ڈاؤن کے فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ہوے اسے ختم کرے ۔