گاڑی پر فائرنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) درجن سے زائد افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور کی بروقت حکمت عملی سے گاڑی میں سوار افراد بال بال بچ گئے ، پرانا بھلوال کے وقاص عمر،ذیشان، مدثر اقبال و دیگر ایک عزیز کے جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے ۔
ہ اجنالہ چونگی کے قریب گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم ڈرائیور نے گاری بھگا لی جس سے اس میں سوار افرا د محفوظ رہے ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق فریقین میں پرانی رنجش چلی آ رہی ہے ، واقعہ کا مقدمہ چھ نامزد اور آٹھ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔