انجمن تاجران کالاباغ کی نئی نگران کابینہ تشکیل

 انجمن تاجران کالاباغ کی  نئی نگران کابینہ تشکیل

کالاباغ( نمائندہ دنیا)انجمن تاجران کی نئی نگران کابینہ تشکیل انجمن تاجران کالاباغ کی نئی نگران کابینہ تاجر برادری کی باہمی مشاورت کے بعد تشکیل دے دی گئی۔

تاجروں کے اتفاقِ رائے سے معروف تاجر رہنما حاجی عدنان خان احمد خیل کو سرپرستِ اعلیٰ مقرر کیا گیا، جبکہ قاضی جاوید اقبال کو صدر منتخب کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے اظہر لوہار اور محمد حنیف خٹک کے ناموں پر اتفاق کیا گیا۔دیگر عہدیداران میں سینیئر نائب صدر ملک عارف مقرر کیے گئے ، جبکہ نائب صدور میں مطیع اللہ آرائیں، رانا سہیل، عارف افضال، جنید خان اور حاجی بشیر شامل ہیں۔جوائنٹ سیکرٹری کے عہدوں پر رشید خٹک اور مطیع اللہ کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ فنانس سیکرٹری کے طور پر حاجی اسحاق خٹک جبکہ معاونین میں آصف کلاتھ اور یعقوب کلیار شامل کیے گئے ۔نشرو اشاعت کی ذمہ داریاں ملک اشفاق، عالمگیر خان اور عطاء رحمان کو دی گئیں، جبکہ سہیل خان ایڈووکیٹ کو لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں