چناب ایکسپریس کی ٹائمنگ میں اچانک بہت بڑی تبدیلی

چناب ایکسپریس کی ٹائمنگ میں اچانک بہت بڑی تبدیلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سے لالہ موسیٰ کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین 135 اپ دھماکہ ایکسپریس / چناب ایکسپریس کی ٹائمنگ میں چند روز قبل اچانک بہت بڑی تبدیلی کے بعد پھلروان، بھلوال، سرگودھا، مونہ ڈپو، پکھووال، میانی، ملک وال کے لوگوں کی خاصی تعداد جن میں سرکاری ملازمین، کاروباری شخصیات، وکلاء برادری اور طلباء و طالبات بھی شامل ہیں رل کر رہ گئے ہیں ۔

 پہلے یہ ٹرین سرگودھا سے صبح 8 بجے لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہوتی تھی۔ اب یہ صبح 6 بجے سرگودھا سے روانگی کر رہی ہے ،پہلے روز اس ٹرین میں صرف دو مسافر سرگودھا سے سوار ہوئے اور آج کل صرف 50-60 مسافر جا رہے ہیں۔ جبکہ درست ٹائم پر چلنے والی اس ٹرین پر کم و بیش ساڑھے چار سو کے لگ بھگ مسافر سفر کرتے تھے ،روزانہ سفر کرنے والے مسافروں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ٹرانسپورٹر حضرات کی ملی بھگت سے اس گاڑی کا درست ٹائم کو ختم کر کے دو گھنٹے قبل رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے ، وزارت داخلہ، سیکرٹری ریلوے ، چیئر مین ریلوے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں