گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج کے تین پروفیسرزبہترین اساتذہ قرار
خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلعی صدر مقام جوہر آباد کی منفرد درسگاہ گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج نے تدریسی میدان میں ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا ۔
محکمہ تعلیم نے کارکردگی کے لحاظ سے ادارہ کے تین پروفیسرز کو سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے بہترین اساتذہ قرار دے دیا ، بہترین قرار دیئے جانیوالے اساتذہ کرام میں شعبہ سوشل ورک کے پروفیسر محمد علی راجہ شعبہ انگلش کے پروفیسر کامران افضل اورشعبہ ریاضی کے پروفیسر عمران ہرل شامل ہیں، ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے کورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کی انتظامیہ اور تدریسی سٹاف کو یہ شاندار اعزاز ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔