قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ایس اوپیز جاری
میانوالی (نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے اور خریدنے کے حوالے سے باقاعدہ ضابطہ کار (SOPs) جاری کر دیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اطلاع عام کے مطابق، عطیات اور کھالیں حاصل کرنے کے خواہشمند تمام سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، خیراتی اداروں، رجسٹرڈ مدارس اور کاروباری حضرات (پرچیزر) کے لیے پیشگی اجازت نامہ (NOC) حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں متعلقہ افراد اور ادارے مورخہ 13 مئی 2026 سے 16 مئی 2026 تک اپنی مکمل درخواستیں دفتر ڈپٹی کمشنر میانوالی میں جمع کروا سکتے ہیں۔ حکمنامے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ (کٹ آف ڈیٹ) کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ این او سی کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو اپنی درخواست کے ہمراہ قومی شناختی کارڈ کی کاپی، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور بیان حلفی منسلک کرنا لازمی ہوگا۔