تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت ہمیشہ ہماری سیاست کا محور رہی ، منیب سلطان چیمہ

تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت  ہمیشہ ہماری سیاست کا محور  رہی ، منیب سلطان چیمہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) سابق صوبائی وزیر محمد منیب سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 74 میں چیمہ برادران بالخصوص سابق وفاقی وزیر اور شہنشاہِ تعمیرات مرحوم چوہدری انور علی چیمہ کے دورِ اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ۔

 حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت ہمیشہ ہماری سیاست کا محور رہی ہے ۔انہوں نے بھاگٹانوالہ کی صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصر سلطان کے دروازے حلقہ پی پی 74 کی عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اور ان کے آباؤ اجداد نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔محمد منیب سلطان چیمہ کا کہنا تھا کہ چیمہ خاندان نے علاقے میں سڑکوں، تعلیمی اداروں، صحت کی سہولیات اور دیگر فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کی بھرپور خدمت کی۔ جسے حلقہ کی عوام آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اور علاقہ کی مزید ترقی ان کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں