کانگو وائرس سے آگاہی کے حوالے سے سیمینار

کانگو وائرس سے آگاہی  کے حوالے سے سیمینار

میانوالی (نامہ نگار )چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی کی ہدایت پر کانگو وائرس سے آگاہی کے حوالے سے ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔

 جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور پریونٹیو ٹیم کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد کانگو وائرس سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور عوام میں شعور و آگاہی کو فروغ دینا تھا۔سیمینار سے پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میانوالی ڈاکٹر عزیز الرحمن ملک اور ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ کانگو وائرس خطرناک مرض ہے ۔ جس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں