کمسن بچے کیساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانیکی خبر کارروائی کا حکم

کمسن بچے کیساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانیکی خبر کارروائی کا حکم

میانوالی (نامہ نگار)سوشل میڈیا پر چکڑالہ کے علاقے میں کمسن بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کی خبر سامنے آنے پر ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر تھانہ چکڑالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن قانونی تحفظ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں