ایچ ایس ایس سی سالانہ امتحانات میں نقل کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد اسد عباس مگسی نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) اسلام آباد کے زیر اہتمام ہونے والے ایچ ایس ایس سی سالانہ امتحانات 2026ء میں نقل اور غیر قانونی ذرائع کے استعمال کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ۔
یہ امتحانات ضلع میانوالی کے 5 امتحانی مراکز میں منعقد ہو رہے ہیں۔جاری کردہ باضابطہ حکم نامے کے مطابق امتحانی مراکز کے دو سو گز کے احاطے میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔