قریبی رشتہ دار کو بیس لاکھ روپے مالیت کے مویشیوں سے محروم کردیا

قریبی رشتہ دار کو بیس لاکھ روپے مالیت کے مویشیوں سے محروم کردیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) امانت میں خیانت کے ذریعے قریبی رشتہ دار کو بیس لاکھ روپے مالیت کے مویشیوں سے محروم کردیا گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ 23جنوبی کے رہائشی مظہر حسین سے اسکے بھائی محمد اسلم نے اپنے داماد غلام رضا اور قریبی رشتہ دار محمد بشیر کے ہمراہ یہ کہہ کر بیس لاکھ روپے مالیت کی چار بھیسنیں امانتاً حاصل کیں کہ کچھ عرصہ بعد واپس کر دیں گے ، مگر ملزمان نے مویشی خردبرد کر لئے جس پر تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں