سیلابی ریلوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی بند تعمیر نہ کئے جا سکے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ کی طرف سے دریائے جہلم پر لنگر والا پل کی تعمیر کے دوران آبادی کو سیلابی ریلوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی بند تعمیر نہ کئے ۔
جس کی وجہ سے ملحقہ درجنوں دیہاتوں، ڈیروں کے سینکڑوں مکینوں ، جانوروں کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کے زرعی رقبے بھی متاثر ہونے کے خطرات منڈلا رہے ہیں،ایکسیٔن کینال ڈویژن کی طرف سے بند کی تعمیر کا پی سی ون تیار کرکے حکومت پنجاب کو ارسال کر رکھا ہے جو عملدرآمد کا منتظر ہے۔ ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں بند کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص ہونے کا امکان ہے ۔