ملاوٹ شدہ برفی بیچنے پرشاپ سیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملاوٹ شدہ برفی فروخت کرنے پر سویٹس شاپ سیل کر دی گئی، فوڈ سیفٹی ٹیم نے سویٹ شاپ پر چیکنگ کے دوران برفی کا نمونہ لے کر لیبارٹی تجزیہ کیلئے ارسال کیا تو اسکی رپورٹ میں پتہ چلا کر برفی معیار کے مطابق نہیں ۔
ہے اور اس میں ملاوٹ بھی پائی گئی جس پر کام روک کر موقع پر موجود دس کلو سے زائد برفی تلف کر کے سویٹ شاپ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔