جعلی عامل دوشیزہ سمیت غائب

 جعلی عامل دوشیزہ سمیت غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جعلی عامل اور اسکا گھرانہ دم درود کے لئے آئی دوشیزہ سمیت غائب ہو گئے ، اشفا ق احمد نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی کاروحانی علاج چل رہا ہے ،محمد اصغر کے گھر بیٹی کو دم کروانے کیلئے چھوڑا اور آدھے گھنٹے واپس آنے کا کہہ کر چلا گیا۔

، نصف گھنٹے بعد جب شوکت آیا تو اصغر کے گھر کو تالا لگا ہوا تھا جبکہ وہ ،اس کے اہل خانہ اورمسماۃ(ن) غائب پائے گئے جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی یاد رہے کہ اس گاؤں میں چند سال قبل ایک پیر نے بیس افراد کو قتل کر دیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں