انکم ٹیکس کٹوتی کے امور میں مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر افسران سے ریکارڈ طلب

انکم ٹیکس کٹوتی کے امور میں  مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش  نظر افسران سے ریکارڈ طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایف بی آر حکام نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا سمیت ریجن بھر کے بلدیاتی اداروں میں انکم ٹیکس کٹوتی کے امور میں مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر متعلقہ افسران سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایف بی آر کے کمشنر ان لینڈ ریونیو طرف سے سی اوز کومطلوبہ تفصیلات فوری طور پر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ خصوصی آڈٹ کر کے بے ضابطگیوں کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں