خواجہ سراء سے بد تمیزی تین اوباش قانون کی زد میں آ گئے

خواجہ سراء سے بد تمیزی تین اوباش  قانون کی زد میں آ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خواجہ سراء کی کمر پر پانی سے بھرا شاپر ماراکر بے حرمتی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے تین اوباش قانون کی زد میں آ گئے ۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹرسٹ پلازہ میں شاپنگ کے دوران ایک خواجہ سراء کی کمر پرمن چلے نوجوانوں نے پانی سے بھرا شاپر مارا اور ویڈیو وائرل کرتے ہوئے اس میں گانا‘‘چرچا اخباراں دا شوق ہتھیاراں دا’’ لگا کر خواجہ سراء کی تزلیل کی ، جس پر تینوں ملزمان جن کے نام حسن رضا ،عبدالرحمان اور علی بتائے جاتے ہیں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں