فنڈز کی عدم دستیابی شیر گڑھ روڈ دس سال میں بھی تعمیر نہیں ہو سکی

 فنڈز کی عدم دستیابی شیر گڑھ روڈ دس سال میں بھی تعمیر نہیں ہو سکی

فنڈز کی عدم دستیابی شیر گڑھ روڈ دس سال میں بھی تعمیر نہیں ہو سکی میر احمد شیر گڑھ،صادق والا،کھچیاں دے جھگے جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی یا فنڈز کی عدم دستیابی ارڑ بنگلہ سے صادق والا ،شیر گڑھ روڈ گذشتہ دس سال میں بھی تعمیر نہیں ہو سکی شہری شدید مشکلات کا شکار تفصیلات کے مطابق ارڑ بنگلہ سے میر احمد شیر گڑھ،صادق والا،کھچیاں دے جھگے جانے والی سڑک گذشتہ دس سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جسکی وجہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے میر احمد شیر گڑھ کے رہائشی تحسین اکرم نے حلقہ ایم پی اے ،ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک فوری تعمیر کرائی جائے اہل علاقہ گذشتہ دس سال سے ازیت میں مبتلا ہیں سڑک کی خستہ حالی کے باعث مریضوں کو ہسپتال منتقلی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں