پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ایک لمحہ فکریہ ، سائرہ ممتاز
پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ایک لمحہ فکریہ ، سائرہ ممتاز آبادی کو ایک خاص حد تک رکھ کر ہی معاشی ترقی کے اہداف کا حصول ممکن
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی ای او محکمہ صحت و آبادی بھکر ڈاکٹر مظہر عباس خان کی خصوصی ہداہت پر \'\'چیف منسٹر پاپولیشن مینیجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام\'\' کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دریاخان میں تیزی سے بڑھتی ہوء آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل بارے آگاہی عام کرنے کیلئے اور اس ضمن میں طالبات کا تعاون حاصل کرنے کیلئے خصوصی ڈاکومینٹریز دکھاگئیں اور آگاہی سیشن کا بھی انعقاد ہوا۔ کالج پرنسپل مس سائرہ ممتاز نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیشن کا بنیادی مقصد آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کالجز کی طالبات کو متحرک کرنا اورتیزی سے بڑھتی آبادی کے مسئلے کے حل میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر مبنی دستاویزی فلموں کی نمائش کرنا ہے اور طالبات کو آبادی کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا بھی ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوء آبادی ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ اس وقت آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے اگر یہی شرح برقرار رہی تو اگلے تیس سالوں میں پاکستان کی آبادی دوگنی ہو جائے گی۔لوگوں کوتعلیم،روزگار،رہائش،صحت،تفریح کی سہولیات اور بہتر مستقبل دینا ریاست کی ذمہ داری ہے اور یہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب آبادی اور وسائل میں توازن ہو۔