بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے روک دیا گیا
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے روک دیا گیا آئندہ کوئی بھی عورت سروے کے لیے دفتر کا رخ نہ کرے ، حکومت
کالاباغ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل عیسیٰ خیل خالد حسین نے کہا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عیسیٰ خیل کے آفس میں حکومت کی جانب سے سروے کے عمل کو روک دیا گیا ہے آئندہ کوئی بھی عورت سروے کے لیے دفتر کا رخ نہ کرے . جب تک کہ حکومت کی جانب سے اگلی تاریخ کااعلان نہ کیا جائے . اس کے علاوہ تمام ایسی خواتین جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم حاصل کر رہی ہیں وہ جلد سے جلد اپنی والٹ اکاؤنٹ سم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس عیسیٰ خیل سے مفت حاصل کر لیں. یہ سمز حکومت کی جانب سے بلکل مفت فراہم کی جا رھی ھے اور اس پر حکومت کی جانب سے پہلے سے اکاونٹ کھلا ھوا ہے ۔اس لیے ایسی تمام خواتین جنہوں نے ابھی تک اپنی سم حاصل نہیں کی وہ فوری طور پر اپنی سم حاصل کر لیں تاکہ قسط آنے پر ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔