پٹواریوں کی مکمل قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز میں داخل

 پٹواریوں کی مکمل قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز میں داخل

پٹواریوں کی مکمل قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز میں داخل ریونیو سے متعلق تمام دفتری امور شدید متاثر سائلین کو انتقالات میں مشکلات کا سامنا

کلورکوٹ (نامہ نگار )تحصیل کلورکوٹ میں پٹواریوں اور گرداوروں کی جانب سے مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر مکمل قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی۔ ہڑتال کے باعث تحصیل بھر میں ریونیو سے متعلق تمام دفتری امور شدید متاثر ہو رہے ہیں جبکہ سائلین کو انتقالات، فردِ ملکیت اور دیگر معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے ۔انجمن پٹواریان و گرداوران تحصیل کلورکوٹ کے صدر ملک محمد عرفان دھول نے ہڑتال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انجمن پٹواریان پنجاب کی صوبائی قیادت کی کال پر 11 مئی سے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء میں پنجاب حکومت کی جانب سے پٹواریوں کو سکیل 9 سے 11 دینے کی سمری منظور کی گئی تھی، تاہم تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔صدر انجمن ملک محمد عرفان دھول کا کہنا تھا کہ 2015ء کی سمری پر عملدرآمد، متعلقہ نوٹیفکیشن کے اجراء اور دیگر جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں