ٹریفک اور حساس مقامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائیگی

 ٹریفک اور حساس مقامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائیگی

ٹریفک اور حساس مقامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائیگیمریم نوازنے ضلع سرگودھا کے لیے سیف سٹی فیز ٹو منصوبے کی منظوری دے دی

شاہ پور(نمائندہ دنیا ) تحصیل شاہ پور سمیت ضلع کی تمام یونین کونسلز میں کرائم، ٹریفک اور حساس مقامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلع سرگودھا کے لیے سیف سٹی فیز ٹو منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کی 186 یونین کونسلز میں فی یونین کونسل 8 سے 10 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں جدید سیف سٹی کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ منصوبے کے تحت کرائم ہاٹ اسپاٹس، ٹریفک پوائنٹس، سرکاری عمارات، ہسپتالوں، مذہبی مقامات اور دیگر رش والے علاقوں کو مکمل طور پر کور کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 1860 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے جو فور جی اور جی پی ایس ٹیکنالوجی سے منسلک ہوں گے اور 24 گھنٹے فعال رہیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کا ٹینڈر 19 مئی کو اوپن کیا جا رہا ہے جبکہ منصوبے کی تکمیل کا تخمینہ تین سے چار ماہ رکھا گیا ہے ، جس کے بعد سرگودھا میں سکیورٹی، نگرانی اور جرائم کی روک تھام کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں