انتظامی افسران کے لیے منعقدہ مختلف تربیتی پروگرام مکمل

 انتظامی افسران کے لیے منعقدہ مختلف تربیتی پروگرام مکمل

انتظامی افسران کے لیے منعقدہ مختلف تربیتی پروگرام مکمل گریڈ 11 کے ملازمین کے لیے چینی زبان و ثقافت سے متعلق کورس شامل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام اساتذہ اور انتظامی افسران کے لیے منعقدہ مختلف تربیتی پروگرام مکمل ہوگئے ، جن کے شرکا میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔تربیتی پروگراموں میں گریڈ 11 کے ملازمین کے لیے دفتری قواعد و ضوابط اور پیشہ ورانہ دیانت داری، مختلف شعبہ جات کے لیکچررز کے لیے ٹیکنالوجی کے ذریعے تدریسی صلاحیتوں میں بہتری،جبکہ گریڈ 17 افسران کے لیے چینی زبان و ثقافت سے متعلق کورس شامل تھے ۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصرعباسمتقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں برق رفتار تدریسی ترقی اور انتظامی نظم و ضبط کے لیے فیکلٹی و سٹاف ممبران کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بہت ضروری ہے ۔انہوں نے ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سنٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں ادارے میں سیکھنے اور پیشہ ورانہ ترقی کے رجحان کو فروغ دیتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے تربیتی پروگرام مکمل کرنے والے شرکا اور ماہرین میں اسناد تقسیم کیں۔قبل ازیں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سنٹر امجد حسین جنجوعہ نے اختتام پزیر ہونے والے تربیتی پروگراموں کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان تربیتی سرگرمیوں کا مقصد اساتذہ اور ملازمین کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ اور انہیں جدید تعلیمی و انتظامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں